نئی آٹو پالیسی میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے ٹیکس میں چھوٹ دینے کا فیصلہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: حکومت نے نئی 5 سالہ آٹو پالیسی کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ٹیکس میں چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

منظرعام پر آنے والے دستاویزات کے مطابق مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 17 سے ایک فیصد جبکہ الیکٹرک گاڑیوں کے پرزہ جات پر کسٹم ڈیوٹی ایک فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دستاویزات میں کہا گیا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی سی بی یو کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی 25 سے کم کرکے 10 فیصد ہوگی اور موٹرسائیکل کے الیکٹرک پرزہ جات پر ایک فیصد کسٹم ڈیوٹی ہوگی۔

متن کے مطابق ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کم کرکے 8،5 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ہائبریڈ سی بی یو کی امپورٹ پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی جانے کا امکان ہے۔ دستاویزات کے مطابق 1800 سی سی سے اوپر کی ہائبریڈ گاڑیوں پر 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کم کی جائے گی اور 1800 سی سی سے کم ہائِبریڈ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی صفر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں نے ’’میڈان پاکستان الیکٹرک کار‘‘ تیار کرلی

علاوہ ازیں آٹو پالیسی کے تحت حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے سخت فیصلے بھی لیے گئے۔ اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا کہ گاڑیوں کے حفاظتی معیارات پر پورا نہ کرنے پر گاڑیوں کی درآمد اور تیاری پر پابندی ہوگی۔ حکومتی دستاویزات کے مطابق 30 جون 2022 کے بعد حفاظتی معیارات پورے نہ کرنے پر پابندیاں عائد ہوں گی.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
نئی آٹو پالیسی میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے ٹیکس میں چھوٹ دینے کا فیصلہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!