موسلادھار بارش میں تیز رفتار کار نہر میں گر گئی، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

car drowned in river
Share

Share This Post

or copy the link

افسوسناک خبر۔ رات منڈی بہاؤالدین / سرائے عالمگیر روڈ پر حادثہ۔ نہر میں کار گر گئی۔ ایک ہی خاندان کے چھ افراد ڈوب کر جاں بحق۔ کار سمبلی گاوں کے پاس گری، ڈوبنے والوں کا تعلق کھوہار سے تھا۔ ڈوبنے والوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔

منڈی بہائوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 17 جون 2022) سرائے عالمگیر میں بارش کے بعد پھسلن کے باعث گاڑی نہر میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ پولیس کے مطابق نہر میں ڈوبی گاڑی سے تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ واپڈا کی غفلت، موسلادھار بارش میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت نے جانور ہلاک

حادثہ سرائے عالمگیر میں تیز بارش کے دوران سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ امدادی ٹیموں کے مطابق مرنے والوں میں 2 سال کا بچہ بھی شامل ہے۔ ریسکیو ٹیوں نے تین گھنٹے کے بعد گاڑی اور لاشوں کو نہرسے نکالا۔

حادثے کا شکار خاندان جہلم سے اپنے گاؤں کھوہار جا رہا تھا۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سرائے عالمگیر کے قریب کار حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کااظہار کیا ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
موسلادھار بارش میں تیز رفتار کار نہر میں گر گئی، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!