ملکوال پولیس نے 4سالہ کمسن بچی بازیاب کر کے والدین کے حوالے کر دی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاؤالدین/ گمشدہ بچی والدہ کے حوالے/ورثا کا خراج تحسین/پھولوں کے ہار پہنائے/ مائیں کم عمر بچوں کا خیال رکھیں والدہ کا اظہار خیال

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 22 مارچ 2021) کوٹلی کلاں ملکوال کے رہائشی محمد ندیم نے تھانہ ملکوال پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی کمسن بیٹی عروا بعمر 4 سال گھر سے باہر کھیلنے کے لئے نکلی اور گھر واپس نہ آئی ہے بچی کو کسی نے اغوا کر لیا ہے ، کم سن بچی کے اغوا کی اطلاع پر واقعہ کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین سید علی رضا نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل ملکوال اور ایس ایچ او تھانہ ملکوال کو کمسن بچی بازیاب کر کے والدین کے حوالے کرنے کا حکم دیا،

تھانہ ملکوال میں مقدمہ درج کیا گیا اور پولیس ٹیم نے کمسن بچی کی تلاش شروع کر دی، علاقہ تھانہ ملکوال اور گردونواح سےلوگوں سے پوچھ گچھ ، مساجد میں اعلانات اور تمام سی سی ٹی وی کیمرہ جات کی چیکنگ کی گئی، کمسن بچی کے واقعہ پر ڈی پی او سید علی رضا ڈی ایس پی سرکل ملکوال اور ایس ایچ او تھانہ ملکوال سے لمحہ بہ لمحہ پوچھ گچھ کرتے رہے بالآخر پولیس ٹیم کی دن رات محنت سے پولیس ٹیم نے بچی کو تلاش کر لیا،

ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سید علی رضا نے کمسن عروا کو والدہ سے ملوا دیا، والدین نے منڈی بہائوالدین پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے اور شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر کمسن عروا کی والدہ نے کہا کہ اس کے سمیت تمام مائوں کا یہ فرض بنتا ہے کہ کمسن بچوں کو گھر سے باہر مت نکلنے دیں۔ کمسن عروا گھر سے باہر کھیلنے نکلی،راستہ بھول گئی، نام پتہ نہ بتا سکتی تھی،گھر کے نزدیکی ریلوے سٹیشن سے ٹرین میں بیٹھ گئی اور سرگودھا پہنچ گئی جسے کسی نے اغوا نہ کیا تھا بلکہ راستہ بھول گئی

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ملکوال پولیس نے 4سالہ کمسن بچی بازیاب کر کے والدین کے حوالے کر دی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!