طارق علی بسرا نے اسسٹنٹ کمشنر آفس، رجسٹرار ، زراعت ، ایکسائز آفس، چلڈرن ہسپتال، لاری اڈہ اور میاں وحیدالدین پارک کا دورہ کیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے آج علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کے بعد اسسٹنٹ کمشنر آفس، رجسٹرار آفس، زراعت آفس، ایکسائز آفس، چلڈرن ہسپتال، لاری اڈہ اور میاں وحیدالدین پارک کا اچانک دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے منڈی میں مختلف گوداموںاور آڑھتوں پر سبزیوں اور پھلوں کے معیار، مقدار اور قیمتوں کا جائزہ لیا اور اپنی نگرانی میں نیلامی کروائی ۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز یکم اکتوبر 2021 )اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ حکومتی ہدایت پر شہریوں کو اشیائے خوردونوش سمیت پھلوں اور سبزیوں کی ازاں نرخوں پرفراہمی کے لیے پوری طرح متحرک ہے اور تمام سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو برقرار رکھا جارہا ہے جس کے بتدریج ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

دریں اثناء ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے پھلوں اور سبزیوں کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آلو نیا درج اول 57 روپے فی کلو، پرانا 45روپے ، ٹماٹر 47روپے فی کلو، پیاز 40روپے فی کلو ، سبز مرچ 80روپے فی کلو جبکہ آج کے پھلوں کے ریٹس کے حوالہ سے کیلا 55روپے فی درجن،سیب کالا کولو 155روپے فی کلو، سیب گولڈن 115روپے فی کلو، آم چونسا 210روپے فی کلو، امرود 55روپے فی کلو، انار 160روپے فی کلو، کھجور 250روپے فی کلو انگور 230روپے فی کلو جبکہ پولٹری گوشت 296 روپے فی کلو اور انڈہ فارمی 182روپے فی درجن کے حساب سے دستیاب ہیں۔

روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹ دیکھیں

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر آفس، رجسٹرار آفس، زراعت آفس، ایکسائز آفس،چلڈرن ہسپتال، لاری اڈہ اور میاں وحیدالدین پارک کا اچانک دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر اور رجسٹرار آفس میں رجسٹری، زمینوں کے اندراج، انتقالات اور فرد کے حصول ایسے شعبوں کے علاوہ صفائی ستھرائی ، افسران اور سٹاف کی حاضری اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے وہاں پر آئے ہوئے سائلین سے ان کے مسائل دریافت کئے ۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ زراعت کے دفتر کا بھی اچانک دورہ کیا اور وہاں پر بھی افسران اور سٹاف کی حاضری اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے دفتر میں صفائی ستھرائی،سٹاف کی حاضری اور ریکارڈ کو چیک کیا اور تعرین کی۔ انہوں نے دی ڈی زراعت کو واٹر مینجمنٹ آفس میں صفائی کے نظام اور دیگر امورز کو بھی بہتر بناے کی ہدایت کی۔ انہوں نے چلڈرن ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے وارڈز اور فارمیسی، ڈیوٹی روسٹر سمیت مختلف شعبوں کے علاوہ صفائی ، ستھرائی اور سکیورٹی کا جائزہ لیا اور لواحقین سے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ۔

انہوں نے ڈیوٹی روسٹر کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مریضوں کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کے لئے تمام ضروری ادویات مفت موجود ہیں۔ کسی شکایت کی صورت میں فوری ازالہ ہونا چاہیئے۔ ڈپٹی کمشنر نے بس سٹینڈز کا دورہ کیا، انہوں نے وہاں کوویڈ 19ایس او پیز اور مسافروں کیلئے دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے مسافروں کے کورونا سرٹیفکیٹ بھی چیک کئے۔ اس موقع پر انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو سو فیصد یقینی بنائیں۔ حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز اور گاڑی مالکان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
طارق علی بسرا نے اسسٹنٹ کمشنر آفس، رجسٹرار ، زراعت ، ایکسائز آفس، چلڈرن ہسپتال، لاری اڈہ اور میاں وحیدالدین پارک کا دورہ کیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!