منڈی بہاؤالدین: پاہڑیانوالی میں ظلم کی انتہاء۔ ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی۔ ملزمان گرفتار نا ہوئے پر کل شدید صدمے سے باپ جو مقدمے کا مدعی تھا وہ بھی چل بسا۔
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز یکم جنوری 2022) تفصیل کے مطابق آصف جو کہ اک غریب آدمی تھا، چند دن پہلے اس کی ذہنی معذور 16 سالہ بیٹی کو چند اوباش اٹھا کر اپنے ڈیرے پر لے گئے اور اس کو اپنی درندگی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوئی خاطر خواہ کاروائی نہی کی گئی۔ الٹا با اثر افراد کی جانب سے چند لاکھ روپے کی خاطر مدعی پر صلح کا دباو ڈالا جاتا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: پاہڑیانوالی: ملزمان نے 16سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
اسی شدید کرب میں مظلوم لڑکی کا باپ محمد آصف ولد رشید احمد دل کے دورہ پڑنے سے وفات پا گیا۔ یہ واقعہ ہمارے ضلع کے سوکالڈ “بااثر افراد” کے لیے اک سیاہ دھبہ ہے۔پولیس تھانہ پاہڑیانوالی نے درخواست پر مقدمہ درج کرلیاتا ہم دونوں ملزمان مفرور ہیں ابھی تک گرفتاری نہیں ہوسکی، علاقہ بھر میں شدید غم وغصہ کی فضا عوامی سماجی حلقوں نے ملزمان کو فوری گرفتار کر کے سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے۔
