نئے سال کا نیا تحفہ،ماہ جنوری 2022 میں بھی بجلی بندیشن کا شیڈول جاری

نئے سال کا نیا تحفہ، سال بدل گیا لیکن گیپکو کی روایت نہ بندلی. پورا سال 2021 میں بجلی کی ڈسٹریبیوشن، ضروری مرمت، صفائی، کھمبوں کی تنصیب کے سلسلہ میں بجلی بندیش کا شیڈول جاری ہوتا رہا. اور نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی گیپگو نے منڈی بہاءالدین میں سال 2022 کے پہلے ماہ جنوری کیلئے بجلی بندیشن کا شیڈول جاری کر دیا

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 31 دسمبر 2021) کمپلیکس فیڈر، کرسٹل فیڈر، سٹی فیڈر، واسو فیڈر، شاہ تاج فیڈر، پھالیہ روڑ فیڈر، کینال فیڈر، گوڑھا فیڈر، کچہری روڑ فیڈر، صوفی سٹی فیڈر اور کھیوہ فیڈر کی بجلی مورخہ 4 جنوری، 6 جنوری، 12 جنوری، 19 جنوری، 22 جنوری، 26 جنوری اور 29 جنوری 2022 کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک بند رہے گی۔

اسی طرح ہیڈ فقیریاں گرڈ اسٹیشن کے بار موسی فیڈر کی بجلی مورخہ 6 جنوری اور 13 جنوری کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک بند رہے گی جبکہ 66 کے وی بھابرہ گرڈ اسٹیشن کے جسووال فیڈر، ہمبڑ فیڈر اور کوٹ ہست فیڈر کی بجلی مورخہ 11 جنوری اور 18 جنوری 2022 کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک بند رہے گی۔

اسی طرح رسول پاور ہائوس کے گلزار چیلیانوالہ فیڈر کی بجلی مورخہ 25 جنوری، 27 جنوری اور 31 جنوری 2022 کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک بند رہے گی۔ مراسلہ جاری۔

mandi bahauddin load shedding schedule 2022

اپنا تبصرہ بھیجیں