جھولانہ: مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر تقریبا 20لاکھ روپے مالیت کا سامان، نقدی، جیولری لوٹ کر فرار

featured
Share

Share This Post

or copy the link

تھانہ سول لائن کی حدودمیں واقعہ الحمد سٹی نزد ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں لاکھوں کی ڈکیتی‘ مسلح ڈاکو اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر ساری جمع پونجی لوٹ کر فرا ر‘ اہل خانہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے‘ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

منڈی بہاءالدین(سٹاف رپورٹر) تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کی حدود میں واقع الحمد سٹی ٹاؤن جھولانہ نزد ضلع کمپلیکس میں واقع کوٹھی میں پراسیکیوٹر نے فیملی کے ہمراہ رہائش رکھی ہوئی ہے‘ گزشتہ رات بسلسلہ ضروری کام سرگودہا گئے ہوئے تھے‘ رات 12:30بجے قریب اہل خانہ سرگودھا سے واپس گھر آئے گیراج میں گاڑی پارک کرنے لگے ساتھ ہی ڈاکو گھر میں داخل ہو گئے اور اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو یرغمال بناتے ہوئے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا.

ڈاکوؤں نے ساڑھے سات لاکھ مالیت پرائز بانڈز، تقریبا ً8 لاکھ نقدی، 5 لاکھ مالیت طلائی زیورات، قیمتی کپڑے اور دیگر گھر کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے‘ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کاروائی کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
جھولانہ: مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر تقریبا 20لاکھ روپے مالیت کا سامان، نقدی، جیولری لوٹ کر فرار

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!