مندی بہاءالدین میں خون سفید ہو گیا۔ تھانہ بھاگٹ کے گائوں سعد اللہ پور میں زمین کے تنازع پر ملزم نے 3 کس کو بذریعہ فائرنگ قتل کر دیا ہے
محمد حسین ولد کرم داد قوم جٹ ڈھلو بعمر 75 سال، رسول بی بی زوجہ محمد حسین بعمر 70 سال، اور ماریہ بی بی زوجہ احسان اللہ بعمر 35 سال کو محمد حسین کے حقیقی بیٹے ( احسان اللہ ملزم ) نے اپنے والد۔والدہ۔اور بیوی کو قتل کر دیا ہے
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم احسان اللہ کویت میں مقیم ہے اور 3-4 دن قبل پاکستان واپس آیا۔ مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔ ابتدائی
قبل ازیں ملزم احسان اللہ کے والد نے 4 کنال زمین تقریبا 2 کروڑ روپے میں فروخت کی تھی۔ ملزم اپنے والد سے رقم کا مطالبہ کرتا تھا جس رنج کی بنا پر ملزم احسان اللہ نے اپنے والد، والدہ اور بیوی کو قتل کیا۔
