اسسٹںٹ کمشنر اور چیف میونسپل کمیٹی ملکوال کا سبزی و پھل منڈی کا دورہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کے ہمراہ آج علی الصبح تحصیل کی سبزی وپھل منڈی کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں بولی کے عمل کا جائز ہ لیا ۔ انہوں نے مختلف دکانوں اور گوداموں کا معائنہ کرنے کے بعد اپنی نگرانی میں بھی پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کروائی۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 05 اکتوبر 2021 ) انہوں نے آڑھتیوں اور نیلامی کے ممبران سے کہاکہ وہ عوام کی قوت خرید کے مطابق حکومت کے مقرر کردہ ریٹس پر پھل اور سبزیاں فروخت کریں اور صارفین کے حقوق کا خیال رکھیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کیاجا رہا ہے۔ پرائس ایکٹ کے تحت کسی کو بھی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آرز اور گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی مافیا کا صفایا ہی مشن ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ قیمتوں میں بلا جواز اضافے کے منفی رحجان کو سختی سے روکا جائے گا لہذٰا آڑھتی حضرات ناجائز منافع خوری سے اجتناب کریں بصورت دیگر ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کو قانون شکنی پر سزا بھگتنا پڑے گی۔ انہوں نے سبزی منڈی میں خریداری کیلئے آنے والے دکانداروں اور صارفین سے قیمتوں سے متعلق استفسار بھی کیا جس پر انہوں نے حکومت کی جانب سے پرائس ایمرجنسی کے نفاذ کو ایک احسن اقدام قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کے عمل میں کسی قسم کی سستی اور کاہلی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اسسٹںٹ کمشنر اور چیف میونسپل کمیٹی ملکوال کا سبزی و پھل منڈی کا دورہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!