صوبائی سیکرٹری زکوة و عشر پنجاب کی ہدایت پر زکوة ڈے کے حوالے سے ضلعی دفتر زکوٰة کمیٹی میں تقریب کا انعقاد کیاگیا، جس میں دفتری اور فیلڈ سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ زکوة آفیسر معوز ملک نے مختلف کاروباری اور صاحب حیثیت شخصیات کو محکمہ زکوة سے چلنے والے مختلف پروگراموں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ۔انہوں نے شہر کی مختلف کاروباری شخصیات سے اپیل کی کہ وہ اپنی زکوة محکمہ زکوة وعشر پنجاب کے اکاونٹس میں بذریعہ کراس چیک جمع کروائیں تاکہ محکمہ زکوةو عشر کی سکیموں کو مزید بہتر انداز میں چلایا جا سکے۔
بعد ازاں عوام الناس میں زکوة کی ادائیگی کے متعلق شعور پیدا کرنے کیلئے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیااور مختلف شاہراہوں پر عوام الناس میں پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔