محکمہ داخلہ پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب جیل اصلاحات کے ایجنڈے پر عملدرآمد کر رہا ہے۔ محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر کی جیلوں کے لیے جونیئر سائیکالوجسٹس (ماہر نفسیات) کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 37 جونیئر ماہر نفسیات کی تقرری کی گئی ہے۔ یہ ماہر نفسیات تمام جیلوں میں قیدیوں کی ذہنی صحت کو جانچنے اور انہیں معاشرے کا مثبت حصہ بنانے کے لیے کام کریں گے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد عمیر خان سینٹرل جیل میانوالی میں جونیئر ماہر نفسیات تعینات تھے۔ اسی طرح آمنہ سرور ڈسٹرکٹ جیل لاہور، مہرین خان سینٹرل جیل لاہور، وجیہہ جہانگیر ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد، عائشہ منظور ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا تعینات۔
نورالہدیٰ سینٹرل جیل فیصل آباد، ماریہ ظہور سینٹرل جیل ملتان، قرۃ العین ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور، سعدیہ شریف ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ، محمد عدیل سرور ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن، کائنات خالد سینٹرل جیل گوجرانوالہ، رمشہ ناصر ڈسٹرکٹ جیل قصور، شاہدہ پروین ہائی سکیورٹی پریزن میانوالی تعینات۔
رابعہ خان ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد، حیا منور خان سینٹرل جیل بہاولپور، حفصہ الطاف ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ، محمد مہران خان ڈسٹرکٹ جیل بھکر، حرا مشتاق ڈسٹرکٹ جیل لودھراں، حافظہ ردا زہرا ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظہ مسکان طاہر ڈسٹرکٹ جیل جہلم، ہما فاطمہ جوینائل جیل بہاولپور، فاطمہ وحید سینٹرل جیل راولپنڈی، زوہا نعیم بٹ جوینائل جیل فیصل آباد، فائزہ احمد ڈسٹرکٹ جیل لیہ، فائزہ اکبر ڈسٹرکٹ جیل نارووال تعینات۔
سیدہ کرن فاطمہ ڈسٹرکٹ جیل گجرات، حمنہ فاطمہ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ، فرحت سلطان ڈسٹرکٹ جیل جھنگ، حافظہ عائشہ ارشد سینٹرل جیل ساہیوال، سحرش ہاشمی ڈسٹرکٹ جیل خانیوال، ارحم چوہدری سب جیل چکوال، فائزہ اسلم ہائی سیکیورٹی پریزن ساہیوال، یسری یاسر ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین، فاطمہ ریحان ویمن جیل ملتان، ردا خالد ڈسٹرکٹ جیل اٹک اور جسپال سنگھ کو ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں تعینات کیا گیا ہے۔
