suicide

منڈی بہاوالدین میں خاتون چلتی ٹرین سے کود گئی، ریسکیو آپریشن جاری، ویڈیو دیکھیں

منڈی بہاوالدین: شہیدانوالی نہر میں خاتون نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی. 4 روز گزرنے کے باوجود لڑکی نہ مل سکی، ریسکیو آپریشن مسلسل جاری

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 28 جنوری 2023) تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین میں خاتون نے چلتی ٹرین سے نہر میں چھلانگ لگا دی، تعظیم بی بی نامی خاتون جو کہ ضلع گجرات کے علاقہ مکے آنہ کی رہاٗشی ہے آج منڈی بہاوالدین سے گجرات اپنے خاوند کیساتھ سفر کر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین کا رہائشی چلتی ٹرین کے نیجے آکر جان کی بازی ہار گیا

خاتون نے اپنے خاوند کو واش روم جانے کا کہہ کر گئی اور چلتی ٹرین سے کود گئی اور شہیدانوالی نہر میں ڈوب گئی۔ خاتون تاحال لاپتہ ہے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی تلاش جاری کر دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں