دریائے چناب میں پانی کی خطرناک صورتحال، پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

دریائے چناب پانی کی خطرناک صورتحال، دریائے چناب میں اس وقت پانی کے بہاوءمیں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر اس وقت 549000 کیوسک ریلہ گزر رہا ہے جو کہ انتہائی خطرناک ہے اور پانی کے بہاﺅ میں مذید اضافہ متوقع ہے ۔

منڈی بہاءالدین،03 ستمبر 2025 : ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ٹیمیں سیلاب ذدگان کی مدد کیلئے امدادی سر گرمیوں میں بھر پور حصہ لے رہی ہیں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو ریسکیو کر کے فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے اور ریلیف کیمپس میں رہائش، کھانا، ادویات اور جانوروں کے لیے چارہ بھی فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ فوڈ ہیمپرز اور جانوروں کیلئے چارہ گھر گھر پہنچایا جا رہا ہے۔

سیلاب کے باعث منڈی بہاؤالدین کے متعدد اسکولز و کالجز 7 روز کیلئے بند رہیں گے

ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ متاثرہ عوام کی فوری امداد کو یقینی بنایا جائے۔

ڈاکٹر فیصل سلیم نے اپیل کہ ہے کہ دریائے چناب کے ملحقہ علاقوں کے تمام مکین فوری طور پر نشیبی علاقوں سے اپنے انخلاءکو یقینی بنائیں اور محفوظ جگہ پر منتقل ہو جائیں یا فوری طور پر قریبی ریلیف کیمپ میں منتقل ہو جائیں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دی گئی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کسی بھی مدد کے لیے ضلعی کنٹرول روم نمبر 0546650152 پر یا پی ڈی ایم اے / ڈی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 911 پر رابطہ کریں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
دریائے چناب میں پانی کی خطرناک صورتحال، پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!