voters in punjab

ملک بھر کی طرح منڈی بہاءالدین میں ووٹر ڈے منایا گیا

ضلعی الیکشن کمشنر یاسر حمید نے قومی ووٹر ڈے کے موقع پر کہا ہے کہ 07 دسمبر قومی ووٹر کے حوالہ سے مقبول ہے اورہم ہر موجودہ اور آنے والے 07 دسمبر کے حوالہ سے پرعزم ہیں.

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 07دسمبر 2023 ) انتخابی عمل کے بارے میں ضلع بھر کے شہریوں کی آگاہی کو مزی بہتر بنایا جائے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ اپنا ووٹ ڈال کر انتخابی عمل کا حصہ بنیںانہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ اس ضلع کی خواتین میں یہ شعور بیدار کیا جائے کہ ووٹ کی کتنی اہمیت ہے اور خواتین کو بھی لازمی اپنا ووٹ استعمال کرنا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کے مثبت استعمال سے ہم سب کی تکمیل پاکستان کے انتہائی اہم فریضے سے عہدہ براہ ہو سکتے ہیں۔ ووٹ دینا محض ایک ضرورت نہیں بلکہ ہر شہری کا اولین اور قومی فریضہ ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے بہت سے علاقوں کی خواتین انتخابی عمل میں اپنا کردار ادا نہیں کرتی۔جس کے لئے ہم محنت کر رہے ہیں اور اس محنت کے ثمرات ہم آنے والے انتخابات میں دیکھ بھی لیں گے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے کہا کہ مختلف قسم کے تحریصات و ترغیبات ، بدعنوانی ،دباو ¿، اور ذات برادری کے تعصبات سے بالا تو ہو کر ووٹ کا استعمال کیا جائے۔ تو وطن عزیز کی تقی و خوشحالی کی اعلٰی منازل کو چھو سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ تمام ووٹر اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے ووٹ کی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں