sabzi mandi

اسسٹنٹ کمشنرز کا سبزی و پھل منڈیوں کا دورہ

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 13دسمبر 2022)عوام الناس کو سبزی و پھل کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر کی سبزی و پھل منڈیوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے .

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں کی ہدایت پر تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈیوں کا دورہ کر رہے ہیں ۔ سبزی منڈیوں میں سبزی و پھل کی بو لیوں /نیلا می کے عمل کاجائز ہ لیا جا تا ہے ۔اسی حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین محمد عثمان امین اور اسسٹنٹ کمشنر ملکوال رمیز ظفر نے علی الصبح سبزی و پھل منڈی کا دورہ کیا ۔

آج پھل، سبزی و گوشت کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھیں

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سبزی منڈی میں شفاف بو لی کے پراسیس کو یقینی بنا یا جا ئے اور کسی بھی آئٹم کو بو لی /نیلا می کے بغیر مارکیٹ میں فروخت کرنے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے ۔انہوں نے آڑھتیوں کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے طے شدہ قیمتیں ہی وصول کریں، بصورت دیگرناجائز منافع خوری پر سزا بھگتنا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام الناس کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے اعلیٰ معیار کی سبزیاں اور پھل مناسب قیمتوں پر مہیا کرنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کیا گیا ہے، جو باقاعدگی سے اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا ہمارے فرائض میں شامل ہے اور اس ضمن میں مصنوعی مہنگائی اور اشیاءکے ریٹس میں بلاوجہ اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں