رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش کا وقت اور تاریخ بتا دی گئی

shab-e-meraj
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور: ماہ شعبان کے آخری عشرے کے آغاز کے بعد ماہرین فلکیات نے ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے حوالے سے پیش گوئی کردی ہے۔ ماہرین فلکیات نے دنیا کے بیشتر ممالک میں 11 مارچ سے رمضان المبارک شروع ہونے کے امکانات کو کم قرار دیا ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک میں شعبان کا مہینہ 30 دن کے بعد ختم ہو جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے چاند کی ولادت 10 مارچ کی صبح 9 بجے ہوگی، اس لیے اس دن غروب آفتاب کے وقت چاند کی پیدائش 12 گھنٹے بھی مکمل نہیں ہوگی۔ اس لیے اس دن زیادہ تر ممالک میں رمضان کا چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

منڈی بہاءالدین رمضان کیلنڈر 2024

ماہرین فلکیات کے مطابق دنیا کے زیادہ تر ممالک میں رمضان المبارک کا چاند 30 شعبان یعنی 11 مارچ کو باآسانی نظر آ جائے گا۔ یوں زیادہ تر ممالک میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 12 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں شعبان المعظم کا 12 فروری بروز پیر سے آغاز ہوا۔ پاکستان میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 12 یا 13 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب معروف غیر ملکی ماہر فلکیات بھی کئی ہفتے قبل ہی رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بتا چکے۔ امارات فلکیاتی سوسائٹی کی ڈائریکٹر ابراہیم الجروان نے چند ہفتے قبل شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا کہ فلکیاتی حساب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس بار رمضان المبارک مارچ 2024ء کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش کا وقت اور تاریخ بتا دی گئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!