weather today mandi bahauddin

مغربی ہوائوں کا سسٹم 24 فروری کو ملک میں داخل ہوگا

لاہور: ملک میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی۔ 24 فروری کو مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک میں داخل ہونے کے بعد بارش اور برف باری لائے گا۔ تفصیلات کے مطابق فروری کا اختتام قریب آتے ہی ملک کے کئی علاقوں میں سردی کی شدت کم ہونے کے بجائے بڑھنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی ہواؤں کا نظام جلد ملک میں داخل ہو گا جس سے بارش اور برف باری ہو گی۔

بتایا گیا ہے کہ مغربی ہواؤں کا تگڑا سسٹم 24 فروری کو بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہو گا جس کے باعث چاروں صوبوں اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو گی۔ 24 فروری کو بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہونے والا مغربی ہوا کا یہ سسٹم 25 فروری سے ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کرنا شروع کر دے گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، مری، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ جبکہ بالائی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جب کہ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں