آنکھوں میں سنہرے خواب سجائےبیرون ملک جانے والے منڈی بہاءالدین کے تین ناجوان غیر قانونی طریقے سے ڈنکی لگاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے.
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 22 اگست 2022) باہووال گائوں کے تین نوجوان غیر قانونی طریقے سے ڈنکی لگاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ باہووال کے تینوں نوجوان حسن منور، کنول مختار اور ظفر غیر قانونی طریقے سے یورپ جاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہیلاں کے 3 جوان لڑکے ڈنکی لگاتے ہوئے ایران میں جاں بحق
ذرائع کے مطابق تینوں چچاذاد بھائی تھے جو کہ لیبا سے یورپ بزریعہ شپ جا رہے تھے. تینوں نوجوان گزشتہ 2 سال سے لاپتہ تھے جبکہ آج انکے رشتے دار نے موت کی تصدیق کی دی ہے. تینوں کی لاشیں ابھی پاکستان نہیں پہنچی.