Moosu dacoit gang, hand over property worth 70 lakhs to owners

سرکاری ملازمین کی امداد کیلئے 1 کروڑ 8 لاکھ روپے کی منظوری

وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پرڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ضلعی بہبود فنڈ بورڈ کے تحت پنجاب حکومت کے 257 حاضر سروس، ریٹائرڈ اور وفات پا جانے والے سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی مالی امداد کیلئے ایک کروڑ 8 لاکھ 60 ہزار روپے تقسیم کرنے کی منظوری دی۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 24اپریل 2024) اس حوالے سے ایک اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کل 270 کیسز پیش کئے گئے، جن میں سے 257 کیسز کی منظوری دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ضلعی حکومت کے کل 257 ملازمین کو مختلف مدات جن میں شادی گرانٹ، کفن دفن اور سکالر شپ کے کیسز کی منظوری دی

جن کی کل مالیت ایک کروڑ 8 لاکھ 60 ہزار روپے ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین حکومت کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی اور ان کے اہل و عیال کی بر وقت امداد ایک فرض ہے، جس کی ادائیگی فوری ہونی چاہیئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں