drugs

پھالیہ پولیس نے ملزمان سے 100 بوتل ولائتی شراب برآمد کر لی

پھالیہ( بیورو چیف )تھانہ پھالیہ پولیس کی طرف ایس ایچ او محمد آصف رانجھا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کٹھیالہ پل پھالیہ پر ناکہ لگایا ہوا تھا کہ دوران ناکہ ایک موٹر سائیکل سوار سلیمان مسیح ولد طارق مسیح ساکن گوجرانولہ جس نے موٹر سائیکل پیچھے کافی سامان لاد رکھا تھا۔

پولیس نے اس کو روکا تو اس کے موٹر سائیکل کے ہینڈل کے ساتھ لٹکائے گئے شاپر کو کھولا گیا تو اس میں سے چرس برآمد ہوئی جو وزن کرنے پر 1560 گرام بنی۔ پولیس کی طرف سے مذید تلاشی پر ملزم سے 50 بڑی اور 50 چھوٹی ولائتی شراب کے بوتلیں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

یاد رہے کہ دو دن قبل بھی پھالیہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 216 بوتل ولائتی شراب اور چرس برآمد کی تھی۔ اس موقع ایس ایچ او تھانہ پھالیہ محمد آصف رانجھا کا کہنا تھا کہ ڈی پی او منڈی بہاوالدین رضا صفدر کاظمی اور ڈی ایس پی پھالیہ ضیاء اللہ خاں کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور انشاللہ ہماری کوشش ہے کہ ضلع منڈی بہاوالدین کو منشیات سے پاک کیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں