منڈی بہاؤالدین چوکی صوفی سٹی کے علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ. رات گئے عمر میرج ہال کے ساتھ مانی کولڈ کارنر اینڈ ٹی سٹال پر گزشتہ رات چور شٹر کو کاٹ کر مالتی سامان تقریباً ڈیڑھ لاکھ کا لے اڑے
تفصیلات کے مطابق رسول روڈ پر واقع مانی کولڈ کارنر اینڈ ٹی سٹال پر چور رات کی تاریکی اور دھند کا فائدہ اٹھاکر اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئےڈیڑھ لاکھ کا مالتی سامان جس میں سگریٹ ۔موبائیل فون بسکٹ چاکلیٹ اور نقد رقم شامل ہے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ۔
