آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا۔
عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث اوگرا نے گزشتہ رات 12 بجے تک پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے کی کمی کی جس کے بعد فی لیٹر قیمت 315 روپے 80 پیسے تک پہنچ گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 360 روپے 6 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
