تین روز میں3 عرب فنکاروں کی پراسرار موت

پچھلے تین دن میں تین عرب خواتین فنکاروں کی مختلف حالات میں موت واقع ہونے پر شوبز کی دنیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ایک عرب خاتون فن کار کو گذشتہ نامعلوم افراد نے چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔ ہالینڈ کےدارالحکومت امسٹرڈم سے 80 کلومیٹر کی مسافت پر واقع شہر میں عرب ماڈل 53 سالہ رائفہ الرز کو اس کے فلیٹ میں زخمی کردیا گیا تھا۔ پولیس نے اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

شام سے تعلق رکھنے والی ماڈل اور آرٹسٹ 10 سال قبل ملک میں شروع ہونے والی خانہ جنگی سے بھاگ کر ہالینڈ چلی گئی تھیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کو اس کے بارے میں معلومات ملی ہیں جن میں اس کا نام’ رائفہ احمد’ بتایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے فلیٹ سے ایک شخص کو بھی گرفتار کیا ہے جس پر آرٹسٹ کے قتل کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس نے مشتبہ ملزم لے بارے میں معلومات جاری نہیں کیں۔ صرف اتنا بتایا ہے کہ اس کی عمر 33 سال ہے۔ یہ شخص کئی سال سے نیدر لینڈ میں سیاسی پناہ گزین کے طور پر رہ رہا تھا۔ شامی اداکارہ کے قتل کے اگلے دن منگل کی صبح الجزائر کی گلوکارہ ریم غزالی پیرس میں بیماری کے باعث انتقال کرگئیں تاہم ان کی ہمشیرہ سلمیٰ نے ریم کی موت کی وجہ بننے والی بیماری کی تفصیل بیان نہیں کی۔ وہ جدید آرٹ کی ماہر اداکارہ اور گلو کارہ تھیں۔ سنہ 2004ء کو اس نے الجزائر میں ملکہ حسن کا خطاب بھی حاصل کیا تھا۔ اس نے اپنے حسن وجمال کی بدولت الجزائری شوبز میں غیرمعمولی مقبولیت حاصل کی تھی۔

نیوز ایجنسی ‘ڈی پی اے’ کے مطابق 39 سالہ مرحومہ 2019 کے بعد سے کینسر میں مبتلا تھیں اور ان کی موت سے قبل فرانسیسی دارالحکومت میں ان کی سرجری کروائی گئی تھی۔ شام سے تعلق رکھنےوالی ایک گلو کارہ 54 سالہ میادہ بسیلیس بدھ کے روز انتقال کر گئیں۔

شامی حکومت کی وزارت اطلاعات نے اپنے ایک بیان میں اس کے بارے میں ایک مختصر بیان بھی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فوت ہونے والی آرٹسٹ کے شوہر ایک موسیقار سمیر کویفاتی ہیں۔ سمیر نے تین ہفتے قبل بتایا تھا کہ ان کی اہلیہ ایک موذی بیماری کا شکار ہوچکی ہیں۔ حلب شہر سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کے شوہر نے اس کی صحت یابی کے لیے عوام سے دعا کی بھی اپیل کی تھی.

اپنا تبصرہ لکھیں