suicide

عدالت نے قتل کے 4 مجرمان کو 3، 3 بار سزائے موت کا حکم سنا دیا

تھانہ کٹھیالہ شیخاں کے قتل کے مقدمہ میں چار مجرمان کو تین تین مرتبہ سزائے موت کا حکم.

منڈی بہائوالدین پولیس کا قتل کے ملزمان کو عدالتوں سے قرار واقعی سزائیں دلوانے کا سلسلہ جاری۔ چار مجرمان کو عدالت سے تین تین مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا۔ تھانہ کٹھیالہ شیخاں کے سال 2021 کے مقدمہ نمبر 117 میں ملزمان ظہیر عباس، اشرف باگا، عبدالرئوف اور بنیامین وغیرہ نے منیر احمد، فرہاد منیر اور محمد یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا قتل کے 3 ملزمان کو سزائے موت کا حکم

تھانہ کٹھیالہ شیخاں پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے میرٹ پر تفتیش مکمل کرکے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان عدالت میں جمع کروائے۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو تین تین مرتبہ سزائےموت کی سزا سنائی ہے۔ مظلوم کی دادرسی، قانون کی بالادستی اور جرائم کے انسداد کیلیے جرائم پیشہ افراد کو عدالتوں سے سزایاب کروانا ناگزیر ہے۔ اس سلسلہ میں منڈی بہائوالدین پولیس بھرپور عزم کے ساتھ کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں