منڈی بہاؤالدین میں 3 لاکھ 30 ہزار ایکڑ رقبے پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر

featured
Share

Share This Post

or copy the link

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع منڈی بہاءالدین میں بھی گندم کی کاشت کا مقررہ ہدف حاصل کرنے کیلئے پیشگی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا۔ محکمہ زراعت (توسیع) کو ضلع میں3 لاکھ 30 ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 23 اکتوبر 2024) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ کی زیر صدارت ضلعی گندم مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گندم کاشت کا ہدف حاصل کرنے کیلئے اقدامات اور تجاویز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع ) شیخ محمد اقبال نے معیاری کھادوں کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی، کھادوں کے سیمپلز، مہنگی کھادوں اور غیر معیاری زرعی ادویات کے حوالے سے کاروائیوں بارے تفصیلی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ضلع میں 7ہزار 77 کسانوں کو پنجاب کسان کارڈز تقسیم کئے جا چکے ہیں جبکہ رجسٹرد کسانوں کو مرحلہ وار کسان کارڈ بھی جلد جاری کر دئیے جائیں گے۔

جن سے کسان اپنی ضرورت کے تحت محکمہ زراعت اور بینک آف پنجاب کے نامزر کردہ ڈیلرز سے بلاسود گندم کی کاشت کے سلسلے میں کھاد بیج اور زرعی ادویات خرید سکیں گے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ کا کہنا تھا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔

ا نہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ زراعت توسیع گندم کی کاشت کے ہدف کا حصول یقینی بنائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کوکسانوں کے جائز مسائل حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاؤالدین میں 3 لاکھ 30 ہزار ایکڑ رقبے پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!