محکمہ لائیو سٹاک غیر معیاری، ملاوٹ شدہ، کھل، بنولہ کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں

Action of Assistant Commissioner, recovery of 125 sacks of urea
Share

Share This Post

or copy the link

محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ غیر معیاری، ملاوٹ شدہ، کھل، بنولہ کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔منڈی بہاوالدین کے کسانوں کا مطالبہ۔

منڈی بہاؤالدین (ملک رؤف زبیر) تفصیلات کے مطابق مویشیوں و جانوروں کی دودھ و گوشت کی پیداوار بڑھانے اور انہیں مختلف بیماریوں سے بچانے کے لیے کھل بنولہ کا استعمال کیا جاتا ہے۔لیکن غیر معیاری، ملاوٹ شدہ، کھل، بنولہ وغیرہ کی فروخت سے جانوروں کا الٹا نقصان ہوتا ہے۔غیر معیاری، ناقص اور کم وزن والی کھل بنولہ کی فروخت روکنے کے لیے لائیو سٹاک آفیسرز اور دیگر حکام نوٹس لے کر سخت ترین، بروقت کاروائی کریں۔

منڈی بہاؤالدین میں کھل، بنولہ کی ناجائز ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی جا رہی ہے ۔ کھل بنولہ میں نمی کا تناسب 8 فیصد سے زیادہ ہے۔کھل میں ہسپتالوں کی استعمال شدہ ناکارہ روئی، بورا، پھک، رائس پالش،مکئی کے تکے،کھوکھڑی اور مصنوعی رنگ وغیرہ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

کھل و بنولہ کے من مانے ریٹ وصول کیے جا رہے ہیں۔بوری کا وزن بھی کم ہوتا ہے۔کسانوں کا کہنا ہے کہ غیر معیاری ناقص کھل کے استعمال سے جانوروں کا فائدہ کی بجائے نقصان ہو رہا ہے۔اگر معیاری، خالص کھل اور پورے وزن کی کھل فراہم ہو تو دودھ کی پیداوار کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
محکمہ لائیو سٹاک غیر معیاری، ملاوٹ شدہ، کھل، بنولہ کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!