منڈی بہاوالدین (حافظ زاہد حمید) کرسٹل میرج ہال میں عظیم الشان تکبیر اوپن انٹر کلب چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کی مشہور و معروف شخصیات نے شرکت کی۔
اس پروگرام میں میزبانی کے فرائض بانی تکبیر تائیکوانڈو اکیڈمی خواجہ نعیم احمد نے کی۔ اس چیمپئن شپ میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے ٹیموں نے شرکت کی ۔ اور اپنے جوہر دکھائے ۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے اوپننگ سرمنی میں مہمان خصوصی (سی ای او) بلال جنرل سٹور خواجہ کاشف اور جنرل مینیجر صوفی سٹی عثمان محبوب نے شرکت کی۔
ایونٹ کی اوپننگ اور ٹرافی سرمنی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا ۔ جنرل مینیجر صوفی سٹی عثمان محبوب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس طرح کے میگا چیمپئن شپ منڈی بہاوالدین میں نوجوان نسل میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ہونے چاہیے ۔
آخر میں تکبیر تائیکوانڈو اکیڈمی کی خواتین ٹیم نے تائیکوانڈو کا شاندار مظاہرہ پیش کیا اور مہمانوں سے داد وصول کی۔ اس چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن تکبیر تائیکوانڈو اکیڈمی نے حاصل کر کے چیمپئن ٹرافی اپنے نام کی۔ چیمپئن شپ کے آخر میں (سی ای او) بلال جنرل سٹور خواجہ کاشف کی جانب سے ڈھیروں تحائف کھلاڑیوں اور مہمانوں میں تقسیم کر کے شکریہ ادا کیا گیا ۔