سرجیکل أئٹمز کی چوری، مقدمہ درج. سٹی اسپتال سے سرجیکل آئٹمز کی چوری کا 5 افراد کیخلاف CEOکی مدعیت میں مقدمہ درج
منڈی بہاءالدین: چندروز قبل سرکاری سرجیکلز آٹمز کی چوری اور انکی پرائیویٹ میڈیکل سٹور پر فروختگی پکڑی گیی تھی میڈیکل سٹور کو سیل کر دیا گیا تھا جس پر ملزمان کے تعین کیلئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی.
کمیٹی کے رپورٹ کی روشنی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ھیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر خالق داد نسوانہ کی مدعیت میں میڈیکل سٹور مالکان اور سرکاری ملازمین سمیت 5 افراد کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا اور پولیس کیجانب سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا