کنگ موڑ تا ست سرا روڑ پر غیر معیاری کام، ملازمین کی سرزنش

Substandard work on King Mor to Sat Sira Road mandi bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 23جون 2023)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کرپٹ عناصر کے خلاف ان ایکشن ،غیر معیاری ترقیاتی کام پر ایکسین ہائی وے اور کنٹریکٹر کی سرزنش۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے کنگ موڑ تا ست سرا روڑ پر جاری ترقیاتی سکیم کا معائنہ کرتے ہوئے ناقص مٹیریل کے استعمال پر ایکسین ہائی وے کو ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹھیکیدار کو رقم کی ادائیگی نہ کی جائے اور مٹیریل کو لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کام کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی محکموں کے سربراہان جاری منصوبوں کے تمام پہلووں پر کڑی نظر رکھیں۔ کام ٹھیکیداروں پر چھوڑنے کی بجائے افسران سکیموں کی خود نگرانی کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کیلئے مختص فنڈز قوم کی امانت ہیں، جن کی ایک ایک پائی دیانتداری سے خرچ کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح عوام الناس کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا ہے، حکومت سڑکوں اور دیگرز فلاحی منصوبہ جات کی تعمیرو توسیع کیلئے ہر ممکن وسائل اور فنڈز مہیا کر رہی ہے لہذٰا تمام منصوبہ جات کی تکمیل وقت پر مکمل کی جائے ، غیر ضروری تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کنگ موڑ تا ست سرا روڑ پر غیر معیاری کام، ملازمین کی سرزنش

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!