basant 2022

ایس ایچ او گوجرہ نے ملزمان کے قبضہ سے 1621 پتنگیں اور 56 ڈوریں پکڑ لیں

ایس ایچ او تھانہ گوجرہ ان ایکشن پتنگ بازی کے خلاف خود میدان میں اتر آئے. پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 57 ملزمان کے قبضہ سے 1،621 پتنگیں 56 ڈوریں برآمد

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 25 مارچ 2024) وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے ڈی پی او رضا صفدر کاظمی کی نگرانی میں مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 52 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 57 ملزمان سے 1،621 پتنگیں اور 56 ڈوریں برآمد کرکے گرفتار کرلیا گیا.

ڈی پی او رضا صفدر کاظمی نے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی علاقے میں پتنگ بازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈور پتنگ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور شہریوں کے تعاون سے پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے اقدامات عمل میں لائے جائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں