پھالیہ کے سینٹری ورکرز نے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگائیں

Govt sir syed high school mandi bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد افضال چوہدری اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پھالیہ چوہدری بشیر تارڑ کی ہدایت پر سینٹری انسپکٹر محمد وسیم انجم کی زیر نگرانی میونسپل کمیٹی پھالیہ کے سینٹری ورکروں نے راہ خدا میں قربان کئیے گئے ہزاروں جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور ان کو ٹھکانے لگانے کے لیے محنت و جانفشانی سے کام کیا ۔

شہر میں مختلف جگہوں پر بنائے گئے بیسیوں ویسٹ کولیکشن پوائنٹس سے ٹریکٹر ٹرالی اور لوڈر رکشاوں پر آلائشیں اٹھا کر شہر سے باہر محفوظ مقام پر ڈمپ کرتے رہے جس سے ماحولیاتی آلودگی اور بدبو کا خاتمہ ممکن ہوا.

اس موقع عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی نے محدود وسائل کے باوجود شہر بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات ترتیب دیئے عید الاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت ٹھکانے لگانے کے مثالی انتظامات پر

شہر کے عوامی وسماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد افضال چوہدری ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پھالیہ چوہدری بشیر احمد تارڑ اور سینڑی انسپکٹر محمد وسیم انجم اور میونسپل کمیٹی پھالیہ کی ٹیم اور سینٹری ورکرز کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیاہے ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پھالیہ کے سینٹری ورکرز نے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگائیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!