جمعتہ الوداع اور یوم قدس کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات مکمل

Punjab Police Jobs 2023 has been announced - Apply now

جمعتہ الوداع اور یوم قدس کے موقع پر پنجاب سمیت ملک بھر میں سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ جمعہ کے اجتماعات میں 3000 سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔

سی سی پی او بلال صدیق کامیانہ کا کہنا ہے کہ یوم قدس کی ریلیوں کی سیکیورٹی کے لیے 4 ایس پیز اور 8 ڈی ایس پیز سمیت ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ڈولفن سکواڈ کی 88 ٹیمیں، پی آر او کی 52 ٹیمیں اور ایلیٹ فورس کی 12 ٹیمیں گشت کریں گی۔

منڈی بہاءالدین پولیس نے خواتین بائیسکل اسکواڈ کا آغاز کردیا

سی سی پی او نے کہا کہ جمعتہ الوداع کے موقع پر نمازیوں کی سیکیورٹی میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پولیس رسپانس یونٹ نماز جمعہ اور یوم قدس کی ریلیوں کے دوران موثر گشت کو یقینی بنائے۔ جمعہ کے اجتماعات اور جلسوں کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے۔

داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ اور نگرانی سخت کی جائے۔ انٹیلی جنس کی بنیاد پر سرچ اینڈ سویپ آپریشن جاری رکھا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *