long march to rawalpindi

حقیقی آزادی مارچ قافلہ منڈی بہاؤالدین سے روانہ

پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا آخری مرحلہ آج سے شروع ہورہا ہے۔ جس میں ملک بھر سے قافلے راولپنڈی پہنچیں گے۔ اس حوالے سے قافلوں کا مکمل شیڈول لیک ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کے آخری مرحلے میں 26 نومبر کو پنجاب بھر سے قافلے راولپنڈی پہنچیں گے۔ قصور سے آج حقیقی آزادی مارچ قافلہ دن 2:30 بجے روانہ ہوا اور چکری انٹرچینج سے ہوتا ہوا رات 10 بجے راولپنڈی پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ: جلسہ گاہ کے لیے ٹریفک پلان جاری، سیکیورٹی انتظامات مکمل

ساہیوال سے قافلہ کل رات 9 بجے روانہ ہوا تھا اور آج ہفتے کو صبح 7 بجے راولپنڈی پہنچے گا۔ پاک پتن سے حقیقی آزادی مارچ قافلہ کل رات 8 بجے روانہ ہوا تھا اور ہفتہ صبح 6 بجے اپنی منزل راولپنڈی پہنچ جائے گا۔

اسی طرح اوکاڑہ سے قافلہ کل رات 7بجے روانہ ہوا تھا اور براستہ چکری انٹرچینج آج صبح 5 بجے راولپنڈی داخل ہو جائے گا۔ لاہور سے صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں قافلہ آج ہفتہ صبح 6 بجے روانہ ہو گا اور دوپہر 1 بجے راولپنڈی پہنچے گا۔

شیڈول کے مطابق شاہ پور سے حقیقی آزادی مارچ قافلہ ہفتہ صبح 7 بجے روانہ ہو کر براستہ موٹروے دوپہر 1 بجے راولپنڈی پہنچ جائے گا۔ ننکانہ صاحب سے قافلہ آج صبح 7 بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گا اور 1 بجے پہنچ جائے گا۔ حسن ابدال سے قافلہ آج صبح 7 بجے روانہ ہو کر دن 1 بجے راولپنڈی پہنچے گا۔

بتایا گیا ہے کہ منڈی بہاؤالدین سے حقیقی آزادی مارچ قافلہ آج صبح 8 بجے روانہ ہو کر 1 بجے راولپنڈی پہنچے گا۔ غوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال سے قافلے جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب حماد اظہر کی زیر قیادت مرکزی قافلے میں شامل ہو کر دن 1 بجے راولپنڈی پہنچ جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کی غرض سے 26 نومبر کو صدر تحریک انصاف خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کی قیادت میں قافلہ روانہ ہو گا۔ ڈسٹرکٹ پشاور، خیبر اور مہمند کے قافلے پشاور ٹول پلازہ سے صبح 9 بجے روانہ ہوں گے۔ ڈسٹرکٹ چارسدہ کا قافلہ چارسدہ ٹول پلازہ سے صبح 9:30 پر راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گا۔

اسی طرح ڈسٹرکٹ مردان کا قافلہ مردان ٹول پلازہ سے صبح 10 بجے روانہ ہو گا۔ ڈسٹرکٹ ملاکنڈ سے حقیقی آزادی مارچ قافلے کی صبح 10:15 بجے کرنل شیر خان سے روانگی ہو گی۔ ڈسٹرکٹ صوابی کا قافلہ صوابی ٹول پلازہ سے صبح 10:45 پر روانہ ہو گا۔

ڈسٹرکٹ نوشہرہ کا قافلہ صوابی ریسٹ ایریا سے صبح 11 بجے روانہ ہو گا۔ ریجن ہزارہ کے قافلوں کی ہزارہ موٹروے سے 11:30 بجے روانگی ہو گی۔ خیبرپختونخواہ کے تمام قافلے دوپہر 12:30 بجے تک راولپنڈی، مری روڈ فیض آباد پہنچ جائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ ساؤتھ ریجن کے قافلے صوبائی سیکرٹری جنرل علی امین گنڈاپور کی زیر قیادت براستہ سی پیک مارچ میں شریک ہوں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں