روسی شہری بغیر ٹکٹ اور ویزے کے امریکا پہنچ گیا، ایف بی آئی حیران

france airport
Share

Share This Post

or copy the link

لاس اینجلس: ایک روسی شہری حیران کن طور پر ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن سے پرواز میں بیٹھ کر بغیر ویزا اور ٹکٹ کے امریکا پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی اور اسرائیلی شہری سرگئی ولادیمیرووچ کو امریکی پولیس نے لاس اینجلس سے گرفتار کیا۔ مزید یہ کہ روسی شہری کا نام فلائٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کی فہرست میں بھی نہیں تھا۔ جب ایف بی آئی حکام کی جانب سے پوچھ گچھ کی گئی تو سرگئی ولادمیر نے بتایا کہ وہ جہاز میں اپنا پاسپورٹ بھول گئے تھے۔ تاہم تفتیش کے دوران ان کا دعویٰ غلط ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف منڈی بہاؤالدین کے صدر ملک عدنان لندن پہنچ گئے

پرواز کے عملے نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ سرگئی کو جہاز میں موجود بہت سے لوگوں نے دیکھا جب وہ بار بار اپنی سیٹ تبدیل کر رہے تھے۔ دوران پرواز انہوں نے ایئر ہوسٹسز سے دو بار کھانا منگوایا اور فلائٹ عملے کے لیے بھی رکھا۔ چاکلیٹ بھی کھانے کی کوشش کی۔

ایف بی آئی کے ایک اہلکار کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں روسی شہری نے کہا کہ وہ الجھن کا شکار ہے۔ وہ تین دن سے سویا نہیں ہے، اور اسے کچھ یاد نہیں کہ وہ جہاز میں کیسے چڑھا اور وہ بھی بغیر ٹکٹ یا ویزے کے۔ ایف بی آئی کی جانب سے سرگئی ولادیمیرووچ کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
روسی شہری بغیر ٹکٹ اور ویزے کے امریکا پہنچ گیا، ایف بی آئی حیران

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!