ڈپٹی کمشنر اور امتیاز احمد چوہدری نےرورل ہیلتھ سنٹر مرالہ کا افتتاح کر دیا

RHC Murala
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں نے ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری کے ہمراہ رورل ہیلتھ سنٹر مرالہ کا افتتاح کیا ، اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد یوسف، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ڈاکٹر شکیل اقبال بٹ، ڈاکٹر محمد افتخار، ڈاکٹر شکیل نذر ڈاکٹر حاحبان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 08 دسمبر 2022) اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں کا کہنا تھا کہ مرالہ اور اس سے ملحقہ گاﺅں چورنڈ، جیسک ، مکھنانوالی اور کیر باوا کی تقریباً 25 ہزار پر مشتمل آبادی کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس بنیادی مرکز صحت کو 2016 میں دیہی مرکز صحت کا درجہ دیا گیا تھا جہاں اب حکومت پنجاب نے خدمات کے دائرہ کار کو بڑھا کر ڈاکٹرز اور معاون عملہ کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ایک خطیر رقم سے ہسپتال میں نئے بلاک کا اضافہ اور نئے مشینری بھی خریدی گئی۔

اب اس ہسپتال میں شعبہ طب کے ساتھ ساتھ شعبہ جراحی، شعبہ امراض نسواں، شعبہ دندان سازی ، میڈیکل وارڈز، ایکسرے ، حفاظتی ٹیکہ جات اور لیبارٹری کی سہولیات کو بھی فعال کر دیا گیا ہے ۔ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری نے کہاکہ حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں مثالی کام کر رہی ہے ، اہلیان مرالہ کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس دیہی مرکز کو مزید فعال کر کے دائرہ کار کو بڑھا دیا گیا ہے جہاں اب اس علاقے کے لوگوں کو پہلے کی نسبت زیادہ بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

اہلیان مرالہ کی جانب سے اس حکومتی اقدام کو بے حد سراہا جا رہا ہے ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں نے ممبر قومی اسمبلی کے ہمراہ حکومت پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت بنائی گئی سڑک ہیلاں کینال پل مرالہ تا رسول پور براستہ مکھنانوالی کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق اس سڑک کی لمبائی 8.85کلومیٹر ہے اور تخمینہ لاگت 147.141ملین روپے ہے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس سڑک کی تعمیر ایک دیرینہ مطالبہ تھا جوپورا ہو چکا ہے ۔ جس سے آس پاس کے دیہاتوں کے لوگ مستفید ہوں گے ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈپٹی کمشنر اور امتیاز احمد چوہدری نےرورل ہیلتھ سنٹر مرالہ کا افتتاح کر دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!