سابق چیئرمین وسابق ضلع ناظم ریاض اصغر چوہدری کی وزیر اعلی سے ملاقات

riaz asghar chaudhary
Share

Share This Post

or copy the link

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے لاہورشگاگو سسٹر سٹی کمیٹی کے سابق چیئرمین وسابق ضلع ناظم منڈی بہاؤالدین ریاض اصغر چوہدری اور لاہورشگاگو سسٹر سٹی کمیٹی کے ممبر و مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ق رانا شیراز حفیظ کی ملاقات ہو ئی۔

ملاقات میں نرسوں کی شگاگو میں تربیت کے مجوزہ پروگرام کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال ہوا۔پنجاب کی ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کے ساتھ امریکی اداروں کے اشتراک کارکے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ نرسنگ کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ نرسوں کو ٹریننگ کے لئے شگاگو بھجوانے کی تجویز کا جائزہ لیں گے۔

امریکی سٹینڈر کے مطابق تربیت کے بعد نرسوں کے لئے شگاگو میں ملازمتوں کا حصول آسان ہوگا۔نرسنگ کے شعبے کے معیار بہتر بنانے کیلئے بین الاقوامی سٹینڈرز کی فیکلٹی اورسلیبس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔لاہور اورشگاگو کو میرے سابق دور میں سسٹر سٹی قراردیاگیا۔دونوں شہروں کے درمیان تعاون کی نئی راہیں تلاش کر کے آگے بڑھیں گے۔ واضح رہے کہ چودھری پرویز الٰہی کے سابق دور میں لاہوراور شگاگو سسٹر سٹی قرار دیا گیا تھا.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سابق چیئرمین وسابق ضلع ناظم ریاض اصغر چوہدری کی وزیر اعلی سے ملاقات

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!