Submission of nomination papers of Chaudhry Pervez Elahi and Munis Elahi from Mandi Bahauddin NA 69

منڈی بہاؤالدین سمیت ملک بھر میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کا رزلٹ ٹمپر کر کے ہروایا گیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عوام اتوار کو دھاندلی کے خلاف تاریخی احتجاج کریں گے۔ جعلی حکومت کے پاس معیشت، غربت، مہنگائی، بے روزگاری اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو کنٹرول کرنے کا کوئی فارمولا نہیں۔ اسمبلی میں لاڈلوں کی جھوٹی تقریریں عوام کے غصے کو کم نہ کر سکیں۔ موجودہ حکمران بھی جعلسازی سے حکومت بنا کر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔

بدھ کو انسداد بدعنوانی کی عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق این اے 64 کے نتائج میں قیصرہ الٰہی نے ایک لاکھ 63 ہزار نو سو چھبیس ووٹ حاصل کیے ہیں۔ مخالف امیدوار سالک حسین کو صرف 32 ہزار تین سو بارہ ووٹ ملے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فارم 45 کے ساتھ چھیڑ چھاڑ تشویشناک ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی پر فرد جرم عائد

گجرات، اٹک، تلہ گنگ، منڈی بہاؤالدین سمیت ملک بھر میں پی ٹی آئی کے جیتے ہوئےامیدواروں کے نتائج میں چھیڑ چھاڑ کی گئی اور کروایا گیا. عوامی مینڈیٹ کی دھجیاں اڑا کر ملک کو سنگین بحران میں دھکیلا جا رہا ہے۔ ہماری مخصوص نشستیں PDM میں تقسیم کر کے الیکشن کمیشن نے ظلم اور ناانصافی کی انتہا کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں