ریسکیو 1122ملکوال کی بہترین کاروائی ایک بچی کی جان بچانے میں کامیاب
مورخہ یکم مئی دن کو تقریبا ساڑھے 12 بجے ریسکیو 1122 اسٹیشن ملکوال پر دو لوگ انتہائی پریشانی کی حالت میں ایک چھوٹی سی بچی کو اٹھائے بھاگتے ہوئے داخل ہوئے اور فریاد کر رہے تھے کہ ہماری بچی کے ناک میں موتی پھنس گیا ہے۔ جس وجہ سے بچی کو سانس لینے میں بہت دشواری اور رنگ زرد پڑ گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکوال سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتال لے کے گئے ہیں انہوں نے توجہ نہیں دی اور کہا ہے کہ اس اس وقت ڈاکٹر موجود نہیں ہے۔ شام کو آجائیں۔ اگر زیادہ جلدی ہے تو اس کو منڈی لے جائیں اولاد کی تڑپ والدین کو کب چین لینے دیتی ہے وہ بچی کو لے کر ملکوال سے منڈی کے لیے روانہ ہو گئے۔
ریسکیو آفس ملکوال کے پاس پہنچے تو بچی کی حالت خراب ہو گئی تھی۔ ان کی بات سنتے ہی فورا کنٹرول پر کال کر کے گاڑی ڈسپیچ کروائی۔ وقار یونس ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن بچی کے والدین کو حوصلہ دے کر بچی کو لٹا کر Professional طریقے سے سیفٹی پن کی مدد سے ناک میں پھنسے موتی کو نکال دیا جس پر لواحقین نے بہت دعائیں دیں، شکریہ ادا کیا اور ساتھ ریسکیو 1122 جیسے عظیم ادارہ بنانے اور چلانے والو کو خراج تحسین پیش کیا-
