منڈی بہاؤالدین سے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے 11 لاکھ روپے کا امدادی سامان روانہ کر دیا گیا

flood
Share

Share This Post

or copy the link

ضلعی انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے جنوبی پنجاب میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے 11 لاکھ روپے کا امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے ۔ فرٹیلائز ڈیلر کی جانب سے 200راشن بیگ، 3ہزار پانی کی بوتلیں اور 60 ترپال جبکہ عمران رائس غلہ منڈی کی جانب سے 70 بوری سپر چاول اور لیڈیز کلب کی جانب سے 60بیگ دیسی آٹا سیلاب زدگان کو بھجوایا گیا۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 29اگست2022 ) اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں نے کہا کہ ملک میں سیلابی صورت حال کے پیش نظر متاثرین سیلاب کی مدد اور بحالی کے حوالہ سے ضلعی انتظامیہ نے سیلاب زدہ دکھی انسانیت کی خدمت کی روایت کو برقرار کھتے ہوئے دکھی انسانیت کی مددکا بیڑہ اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب: پاک فوج کا منڈی بہائوالدین میں امدادی کیمپ قائم، ریلیف اکاؤنٹ کھول دیا

منڈی بہاوالدین کی عوام سیلاب متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اس مشکل گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ سیلاب متاثرین کی فوری امداد کیلئے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاؤالدین سے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے 11 لاکھ روپے کا امدادی سامان روانہ کر دیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!