ست سرا تا ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول سڑک کی از سر نو تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

road
Share

Share This Post

or copy the link

وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ست سراچوک تا ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول سڑک کی از سر نو تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا،ڈپٹی کمشنر نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا اور جاری کام کا معائنہ کیا۔ سڑک کا تخمینہ لاگت 5کروڑ روپے ہے۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 21دسمبر 2023 )اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ اس سڑک کی تعمیر عوام الناس کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جس کو آج پورا کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سڑک میونسپل کمیٹی کے فنڈ سے تعمیر کی جا رہی ہے۔سڑک کی تعمیر کو 15 جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ عوامی فلاح و بہبود کے اس منصوبہ کو مقررہ معیار اور مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔ غیر معیاری تعمیراتی مٹیریل اور تاخیر کسی صورت قابل قبول نہ ہو گی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد سمیت دیگر افسران اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ست سرا تا ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول سڑک کی از سر نو تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!