DC inspected the under-construction Sarai Alamgir Road

حکومت پنجاب نے مزدور کی کم سے کم اجرت 32،000 روپے ماہانہ کر دی

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر ثاقب حیات گوندل نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے مزدور کی کم از کم اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ جس کے مطابق مزدور کی کم از کم روزانہ اجرت 1230روپے اور کم از کم ماہانہ اجرت 32ہزار مقرر کر دی گئی ہے ۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 27ستمبر 2023 ) اسی حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر ثاقب حیات گوندل کی سربراہی میں شاہ تاج شوگر ملز میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملز مالکان،انتظامیہ اور ورکرز نے بھر پور شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر ثاقب حیات گوندل کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں حکومت پنجاب نے کم از کم روزانہ اجرت 1،230 روپے اور ماہانہ اجرت کم از کم 32 ہزار روپے مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

حکومت نے یومیہ اجرت کے نرخوں میں اضافہ کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ صوبائی محکمہ محنت و انسانی وسائل کی ہدایت پر ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی فیلڈ سٹاف پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو صنعتی و تجارتی اداروں میں جا کر ماہانہ اجرت کے حوالے سے مزدوروں کو آگاہی فراہم کر رہی ہے جبکہ اس حوالے سے مختلف صنعتی اداروں میں بینرز آویزاں کرنے کے ساتھ ورکرز میں پمپلٹس تقسیم کئے جا رہے ہیں اور دیگر ذرائع ابلاغ سے بھی تشہیر کی جا رہی ہے ۔

انہوںنے صنعتی و تجارتی ادارہ جات کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت 32ہزار روپے کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کم از کم اجرت 32ہزار روپے کے حکومتی نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہ کرنے والے اداروں کے مالکان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی سے کوئی رو رعائت نہ برتی جائے گی، چاہے کوئی کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو۔

اپنا تبصرہ لکھیں