Mandi-Bahauddin-Ramadan-Calendar-2023

حکومت پنجاب نے سپیشل رمضان پیکج، مفت آٹے کی فراہمی کی رجسٹریشن کا آ غاز کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر حکومت پنجاب کا سپیشل رمضان پیکج، مفت آٹے کی فراہمی کی رجسٹریشن کا آ غاز 15مارچ سے کر دیا گیا ہے۔عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے مستحقین کو64ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے جس سے 10کروڑ افراد مستفید ہوسکیں گے۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 16مارچ 2023) اس سلسلے میں 20ہزار سیل پوائنٹس مقرر کردئیے گئے ہیں جہاں سے 60ہزار سے کم آمدنی والے افراد رجسٹریشن کے بعد مفت آ ٹا حاصل کرسکیں گے۔رجسٹریشن کروانے کیلئے 60 ہزار سے کم آمدن والے افراد اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے ATTA>CNICNO# ٹائپ کریں اور 8070 پر ایس ایم ایس کریں۔

رمضان کیلنڈر دیکھیں

رجسٹریشن کے بعد یوٹیلٹی سٹورز، PSPA کے رجسٹر ڈ سٹورز اور ٹرک پوائنٹس سے 10کلو آٹے کے تین تھیلے مرحلہ وار مفت حاصل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں