پنجاب حکومت نے مزید 1،000 بنیادی مراکز صحت کا ٹھیکہ دینے کا فیصلہ کر لیا
982 بنیادی مراکز صحت کو پرائیوٹ افراد کے سپر د کی جائے گا،971 بنیادی مراکز 24 گھنٹے کام کرنے والے اور 11 چھ گھنٹے کام کرنے والے بنیادی مراکز صحت شامل ہیں۔حکومت ان بنیادی مراکز صحت کو چلانے کے لیے ماہانہ 8 لاکھ 93 ہزار روپے ادا کرےگی۔
اٹک سے 17, بہاولنگر کے 80, بہاولپور کے 48, بھکر 21، چکوال 22, چینوٹ 7, ڈی جی خان 22, فیصل آباد 28, گوجرانولہ 25, گجرات 16،حافظ آباد، 8, جہلم 14, جھنگ 17, قصور 20, خوشاب 59, لاہور 5 ،لیہ 24,لودھراں 29, منڈی بہاءالدین 14, میانوالی 15, ملتان 53, مظفرگڑھ 56, ننکانہ صاحب 16،ناروال 18
اوکاڑہ 31, پاکپتن 17, رحیم یار خان 74, راجن پور 16, روالپنڈی 20, ساہیوال 16, سرگودھا 35, شیخوپورہ 26, سیالکوٹ 19،ٹوبہ ٹیک سنگھ 24 جبکہ وہاڑی کے 52 بنیادی مراکز صحت شامل ہیں۔
