ضلع منڈی بہاوالدین میں احساس راشن رعایت پروگرام کا آغاز کردیاگیا

muhammad khan bhatti
Share

Share This Post

or copy the link

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی احساس راشن رعایت پروگرام کا آغاز کردیاگیا ہے، اس حوالے سے دکانداروں اور کریانہ مرچنٹس کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے ۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 29نومبر 2022) تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبے کے 80 لاکھ خاندانوں کیلئے 100ارب روپے کی خطیر رقم سے احساس راشن رعایت پروگرام شروع کیاہے۔ پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو آٹا،دالیں، کوکنگ آئل اورگھی 40فیصدتک سستا ملے گا۔ مستحق خاندان رجسٹرڈ کریانہ سٹور زسے40فیصد رعایت پر آٹا،گھی،تیل اوردالیں خرید سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاءالدین میں غریب اور مستحق افراد کیلئے احساس بازار قائم کر دیا گیا

احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت کم آمدنی والے خاندان اپنے ماہانہ راشن پر رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔اِس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ دکانداروں کو نا صرف سبسڈی کی رقم ان کے اکاو ¿نٹ میں واپس کر دی جائے گی بلکہ وہ اپنی ہر فروخت پر 8 فیصد کمیشن بھی وصول کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ دکانداروں کو کمیشن کی مد میں ملنے والی رقم پر ٹیکس نہیں ادا کرنا پڑے گا ۔دکاندار اپنی دکان کی رجسٹریشن بذریعہ موبائل ایپ Ehsaas Rashan Riayat Program یا www. ehsaaspunjab. gov.pk/ marchant/ dashboard پر کر سکتے ہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ضلع منڈی بہاوالدین میں احساس راشن رعایت پروگرام کا آغاز کردیاگیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!