human smuggling

ایف آئی اے کی منڈی بہاوالدین میں کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

ایف آئی اے لاہور کی منڈی بہاوالدین میں کارروائی، چھاپے کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار، ملزم غیر قانونی طریقوں سے شہریوں کو بیرون ممالک بھیتا تھا.

لاہور ( ایم.بی.ڈین نیوز 29 نومبر 2022) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہور نے کارروائی کر کے انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ کو گرفتار کر لیا ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایس ایچ او اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہور راجہ شہزاد کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ سفیر احمد کو گرفتار کر لیا.

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاءالدین کے تین نوجوان ڈنکی لگاتے ہوئے جاں بحق

گرفتار ایجنٹ کو ڈیپورٹی کی نشاندہی پر منڈی بہاؤالدین سے گرفتار کیا گیا ملزم غیر قانونی طریقوں سے عام شہریوں کو بیرون ممالک بھیجنے میں ملوث تھا۔ ملزم نے مختلف شکایت کنندگان سے بیرون ممالک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے کی رقم ہتھیائی۔ ملزم کے خلاف درج مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں