A pregnant woman gave birth in a passenger bus

پبلک ٹرانسپورٹ میں پابندی کے باوجود گیس سلنڈر کا سرعام استعمال

منڈی بہاؤالدین(ملک رؤف زبیر ) پبلک ٹرانسپورٹ میں پابندی کے باوجود گیس سلنڈر کا سرعام استعمال کیا جا رہا ہے،شہر میں جگہ جگہ گاڑیوں کے گیس سلنڈر بھرنے کی دکانیں بنی ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ میں گیس سلنڈر کے استعمال پر حکومت نے پابندی لگائی ہوئی ہے۔پابندی کے باوجود منڈی بہاؤالدین کی پبلک ٹرانسپورٹ میں گیس سلنڈر کا سرعام استعمال کیا جا رہا ہے۔ایل پی جی استعمال کر کے کرایہ پٹرول کا وصول کیا جاتا ہے۔

تقریبا تمام ہائی ایس اور بکسوں کی پچھلی سیٹوں کے نیچے ایل پی جی کے سلنڈر رکھے ہوئے ہیں۔ تمام گاڑیاں ایل پی جی کے سلنڈر ست سرا،کنگ روڑ،شوگر مل روڈ،اور رسول روڈ پر بنی ہوئی غیر قانونی دکانوں سے بھرواتے ہیں۔ذرائع کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں گاڑیوں میں ایل پی جی گیس بھرنے والی درجن بھر دکانوں سے مختلف محکموں کے اہلکار منتھلی وصول کرتے ہیں، اس وجہ سے ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی ہے۔

جبکہ گاڑیوں کے مالکان انتہائی طاقتور لوگ ہیں، اس وجہ سے تقریبا تمام پبلک ٹرانسپورٹ میں گیس سلنڈر رکھے ہوئے ہیں۔جبکہ گیس سلنڈر کے پھٹنے سے گاڑیوں میں جل کر کئی معصوم جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں گیس سلنڈر کا خاتمہ یقینی بنائیں اور غیر قانونی گیس فلنگ والی دکانوں کو بند کروایا جائے۔تاکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں