Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

  • منڈی بہاءالدین
  • ریٹ لسٹ
  • میرا گائوں
  • قومی
  • موسم

پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ موبائل فون صارفین کو خبردار کر دیا

Written by

www.mbdinnews.com

in

اسپیشل فیچرز

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلاک کیے جانے والے موبائل فونز کے بارے میں صارفین کو خبردار کیا ہے۔

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے کلون/ڈپلیکیٹ موبائل ڈیوائسز کو بلاک کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اپنے بیان میں پی ٹی اے نے صارفین کو موبائل ڈیوائسز کی تصدیق کے لیے اہم ہدایات دی ہیں۔

اگر آپ کو پی ٹی اے کی جانب سے آپ کے موبائل ڈیوائس کے کلون یا ڈپلیکیٹ ہونے کے بارے میں کوئی پیغام موصول ہوا ہے، تو #06#* ڈائل کرکے اپنے IMEI کی تصدیق کریں۔

پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائسز کی عارضی رجسٹریشن کا نیا طریقہ کار تیار کرلیا

محکمہ نے مزید کہا کہ پی ٹی اے کے پیغام میں مذکور آئی ایم ای آئی سے اس کا موازنہ کریں۔ IMEI لاک سے بچنے کے لیے SMS موصول ہونے کے سات دنوں کے اندر PTA کو جواب دیں۔

پی ٹی اے نے کہا کہ مسئلہ برقرار رہنے کی صورت میں، براہ کرم شکایت کے لیے پی ٹی اے سی ایم ایس کے ذریعے پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر خریداری اور ایف بی آر ٹیکس کی ادائیگی کا مکمل ثبوت فراہم کریں۔

←ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے پر ڈی پی او کو خراج تحسین: معیز اللہ دیوان
ایم این اے حاجی امتیاز احمد ملتان ایئرپورٹ سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار→

Comments

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

More posts

  • ایس ایچ او قسور عثمان جیہ گاؤں میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے

    June 14, 2025
  • اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا

    June 14, 2025
  • شہری کی عدم بازیابی کیس: آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پیش

    June 13, 2025
  • شدید گرمی کی لہر کے بعد 13 سے 16 جون کے درمیان بارشوں کی توقع ہے

    June 13, 2025

Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

Mandi Bahauddin News | Mbdin News | Mandi News | ضلع منڈی بہاؤالدین نیوز | Malakwal News | Malikwal News | Phalia News | Mandi Bahauddin weather | weather mandi bahauddin | Mandi Bahauddin latest news | Mandi Bahauddin newspaper | منڈی بہاءالدین کا موسم |

Designed by Mozzam Riaz