نیب نے پرویزالہی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو گرفتار کرلیا

muhammad khan bhatti
Share

Share This Post

or copy the link

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دینے والے محمد خان بھٹی کو گرفتار کر لیا ہے۔

محمد خان بھٹی کو نیب لاہور کی ٹیم نے گوجرانوالہ سے گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق محمد خان بھٹی پر تعمیراتی ٹھیکوں میں ایک ارب روپے سے زائد کی کک بیک لینے کا الزام ہے۔ سابق پرنسپل سیکرٹری پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے گجرات اور دیگر شہروں میں غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے۔

سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو نوکری سے معطل کر دیا گیا

انہوں نے مبینہ طور پر عظمت حیات کو پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ میں بطور اسسٹنٹ بھرتی کروا کر دیگر ملزمان کے ساتھ استعمال کیا۔ملزم محمد خان بھٹی نے مبینہ طور پر شریک ملزمان کے ساتھ مل کر گجرات میں 116 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی۔

ملزمان نے تعمیراتی کام شروع ہونے سے قبل ٹھیکیداروں کو مکمل ادائیگی سے کمیشن حاصل کیا۔ ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن چوہدری پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور محمد خان بھٹی کے ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل ہوتی رہی۔

نیب لاہور نے ملزم محمد خان بھٹی کو مزید تفتیش کے لیے سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے تحویل میں لے لیا۔ ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے لیے کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ محمد خان بھٹی کو پہلے اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا تھا تاہم اب ان کی گرفتاری نیب نے کی ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
نیب نے پرویزالہی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو گرفتار کرلیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!