پنجاب حکومت نے شہریوں کو ناجائز قبضوں اور جائیدادوں پر ناجائز قبضہ کرنے والوں سے بچانے کے لیے صوبے کے تمام اضلاع میں “پراپرٹی ٹربیونلز” قائم کیے ہیں۔
ٹربیونلز کے قیام کا مقصد شہریوں کو غیر قانونی قبضوں سے بچانا اور املاک کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ پنجاب حکومت نے اس اقدام کو پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ آف موو ایبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کے تحت فوری طور پر نافذ کیا ہے۔
میڈیا کو حاصل دستاویزات کے مطابق بورڈ آف ریونیو، پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ اور سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشنز کے مطابق لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، وزیرآباد، راولپنڈی، مری میں ٹربیونل قائم۔
چکوال، اٹک، جہلم، تلہ گنگ، ملتان، لودھراں، وہاڑی، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، بہاولپور، بہاول نگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، ٹونسا، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر میں ٹربیونلز قائم کیے گئے ہیں، جو اپنے متعلقہ اضلاع میں قانونی اختیارات استعمال کریں گے۔
