پاکستان میں ہونڈا ’’سٹی‘‘ کے نئے ماڈل کی قیمت کااعلان

cars
Share

Share This Post

or copy the link

ہونڈا اٹلس نے اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونیوالی کار ’’سٹی‘‘ کے چھٹے جنریشن کا نیا ماڈل پاکستان میں لانے کے ساتھ اس کے 5 ویرینٹس کی قیمتوں کا بھی اعلان کردیا۔ کمپنی نے سٹی کار میں پہلی بار حفاظتی ایئربیگس کا بھی اضافہ کردیا ہے۔

یہ کار اب پانچ مختلف ویرینٹس 1.2 ایل آٹو میٹک ٹرانسمیشن (اے ٹی)، 1.2ایل مینوئل ٹرانسمیشن (ایم ٹی)، 1.5ایل پی ٹی سی وی ٹی، 1.5ایل اسپائر سی وی ٹی اور 1.5ایل ایم ٹی میں دستیاب ہے۔

ان نئے ماڈلز کی قیمتیں یہ ہیں۔

1.2 ایل آٹو میٹک ٹرانسمیشن (ایم ٹی) 25 لاکھ 99 ہزار روپے
1.2ایل مینوئل ٹرانسمیشن (سی وی ٹی) 27 لاکھ 99 ہزار روپے
1.5ایل پی ٹی۔سی وی ٹی 28 لاکھ 99 ہزار روپے
1.5ایل اسپائر ایم ٹی 30 لاکھ 19 ہزار روپے
1.5ایل سی وی ٹی 31 لاکھ 74 ہزار روپے

ہونڈا سٹی کا بی سیڈان کیٹیگری میں سب سے بڑا مقابل ٹویوٹا یارس ہے، تاہم آٹو سیکٹر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی کار کمپنیاں چنگان اور پروٹون کی سستی سیڈان گاڑیاں ایلوسن اور ساگا اس کیٹیگری میں حصہ دار بن سکتی ہیں۔ کی کیٹیگری کی سیڈان گاڑیوں کا ڈیلیوری ٹائم 7 ماہ تک پہنچ چکا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ جو بھی ان نئی کاروں کی بکنگ کرائے گا اسے یہ گاڑی مارچ تک ملے گی۔

کراچی میں ہونڈا کے ایک ڈیلر کا کہنا ہے کہ اگر آپ آج سٹی کار بک کراتے ہیں تو یہ مارچ 2022ء میں فراہم کی جائے گی، ہمیں بڑی تعداد میں کار کے آرڈرز مل چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سکستھ جنریشن کی سٹی کے 12 ہزار یونٹس اس کی لانچنگ سے پہلے ہی بک ہوچکے ہیں۔ آٹو بلاگنگ ویب سائٹ کار اسپرٹ پی کے ڈاٹ کام چلانے والے تجزیہ کار عثمان انصاری کا کہنا ہے کہ ٹویوٹا یارس کو اس طرز کی گاڑیوں میں اپنی کم قیمت اور ڈیلیوری ٹائم کی وجہ سے کچھ فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہونڈا سٹی کے ٹاپ ویرینٹ کی قیمت ٹویوٹا یارس کے ٹاپ ویرینٹ کے مقابلے میں 3 لاکھ روپے زیادہ ہے، سٹی کا ڈیلیوری ٹائم 7 ماہ جبکہ یارس کی ڈیلیوری ایک ماہ میں مل رہی ہے، میرا خیال ہے کہ سٹی کی نئی قیمتیں زیادہ ہیں۔ البتہ ہونڈا نے سٹی کے نئے ماڈلز میں ری ٹریک ایبل سائڈ مرر متعارف کرایا ہے جو اس کے مقابل تمام گاڑیوں یارس، ایلسون اور ساگا میں موجود نہیں ہے۔

نئی ہونڈا سٹی کار کے 3 ماڈلز میں 7 انچ ایل سی ڈی اسکرین اور سٹی ایسپائر کے 2 ویرینٹس میں 9 انچ کی ایل سی ڈی بھی لگی ہوگی۔ کار کا شیپ بھی تبدی کردیا گیا ہے تاہم لوگ اس شکل کو پہچانتے ہیں کیونکہ درآمد شدہ ہونڈا گریس پہلے ہی پاکستان کی سڑکوں پر دوڑ رہی ہے، جس کا شیپ پاکستان میں متعارف کرائی جانیوالی نئی سٹی کار جیسا ہی ہے۔ البتہ کمپنی ٹاپ سٹی ویرینٹ کی قیمت میں تقریباً 3 لاکھ روپے اضافہ کرچکی ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پاکستان میں ہونڈا ’’سٹی‘‘ کے نئے ماڈل کی قیمت کااعلان

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!